سری نگر میں سی آر پی ایف کی عمارت میں آتشزدگی
سرینگر، 18 دسمبر (ہ س):۔ وسطی کشمیر ضلع سری نگر کے کرن نگر علاقے کے اپولو لین میں سی آر پی ایف کے بینکر سے منسلک دو منزلہ ڈھانچے میں جمعرات کو زبردست آگ لگ گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا ، فائر اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر
سری نگر میں سی آر پی ایف کی عمارت میں آتشزدگی


سرینگر، 18 دسمبر (ہ س):۔ وسطی کشمیر ضلع سری نگر کے کرن نگر علاقے کے اپولو لین میں سی آر پی ایف کے بینکر سے منسلک دو منزلہ ڈھانچے میں جمعرات کو زبردست آگ لگ گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا ، فائر اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور اسے قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روکنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ، نقصان کی حد، کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ فی الحال آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande