چھتیس گڑھ کے سکما میں تصادم میں تین نکسلی ہلاک
چھتیس گڑھ کے سکما میں تصادم میں تین نکسلی ہلاک رائے پور، 18 دسمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے گولا پلی علاقے کے جنگلوں میں آج صبح سے نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق ایک خاتون نکسلی سمیت 3 نکسلی مارے
سکما پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر۔


چھتیس گڑھ کے سکما میں تصادم میں تین نکسلی ہلاک

رائے پور، 18 دسمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے گولا پلی علاقے کے جنگلوں میں آج صبح سے نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق ایک خاتون نکسلی سمیت 3 نکسلی مارے گئے ہیں، جبکہ کئی دیگر کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ سکما پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن چوہان نے انکاونٹر اور 3 نکسلیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سکما پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر کے مطابق مارے گئے نکسلی کسٹا رام ایریا کمیٹی کے رکن ہیں، جن میں ماڑوی جوگا عرف منا عرف جگت-اے سی ایم، سوڈھی بنڈی-اے سی ایم اور خاتون نکسلی نپو بجنی-اے سی ایم شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی ڈی آر ٹیم نے جنگل کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ تصادم کے دوران دونوں طرف سے وقفے وقفے سےفائرنگ ہو رہی ہے۔ مقامی افسران کا کہنا ہے کہ آپریشن ابھی جاری ہے اور علاقے میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande