جے این ایم سی میں کریٹیکل کیئر وارڈ کی توسیع، بستروں کی تعداد 20 کر دی گئی
علی گڑھ، 18 دسمبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے تحت قائم کریٹیکل کیئر وارڈ (وارڈ نمبر 11) میں بستروں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے، جس سے مریضوں کو فائدہ پہنچے گا۔ توسیع شدہ وارڈ کا افتتاح سب
کریٹیکل کیئر وارڈ افتتاح


علی گڑھ، 18 دسمبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے تحت قائم کریٹیکل کیئر وارڈ (وارڈ نمبر 11) میں بستروں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے، جس سے مریضوں کو فائدہ پہنچے گا۔

توسیع شدہ وارڈ کا افتتاح سبکدوش ہونے والے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و پرنسپل پروفیسر سید امجد علی رضوی نے نو مقرر چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و پرنسپل پروفیسر انجم پرویز کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد بھی موجود تھے۔

اس دوران شعبہ میڈیسن کے چیئرپرسن پروفیسر خواجہ سیف اللہ ظفر نے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر واصف محمد علی کے ہمراہ پروفیسر انجم پرویز کی عزت افزائی کی۔

پروفیسر ظفر نے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریٹیکل کیئر سہولیات میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا اور جدید طبی آلات کے ذریعے بہتر علاج کی فراہمی کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے ریکارڈ وقت میں توسیعی کام مکمل کرنے اور اضافی طبی عملہ فراہم کرنے پر اسپتال انتظامیہ کی ستائش کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande