بحرین میں یوم سرسیدکی شاندار تقریب منعقد
علی گڑھ، 18 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے سابق طلبہ، پیشہ ور افراد اور سماجی رہنماؤں نے اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن بحرین کے زیر اہتمام امواج آئی لینڈز میں منعقدہ یوم سرسید تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اے ایم یو کے بانی اور عظیم مصلح سرسی
سرسید تقریب کا منظر


علی گڑھ، 18 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے سابق طلبہ، پیشہ ور افراد اور سماجی رہنماؤں نے اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن بحرین کے زیر اہتمام امواج آئی لینڈز میں منعقدہ یوم سرسید تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اے ایم یو کے بانی اور عظیم مصلح سرسید احمد خاں اور ان کے لازوال تعلیمی ورثے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پروگرام میں مملکت بحرین میں ہندوستان کے سفیر جناب ونود کے جیکب بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ مملکت بحرین کے رکن پارلیمنٹ جناب محمد حسین جناحی مہمانِ اعزازی تھے۔ اپلائیڈ سائنس یونیورسٹی کے صدر پروفیسر حاتم مصری اور انڈین اسکول بحرین کے چیئرمین مسٹر بینو منیل ورگیز کی موجودگی نے تقریب کی رونق دوبالا کی۔

اس موقع پر سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈووکیٹ اور اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق اعزازی سکریٹری سلیمان محمد خان نے کلیدی خطاب کیا۔ انہوں نے سرسید احمد خاں کے اصلاحی وژن، اے ایم یو کی درخشاں روایات اور ہندو بیرون ملک جدید اور سائنسی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا آغاز الومنئی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد شبیر عالم کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس کے بعد جنرل سکریٹری مسٹر سید وسیم جیلانی نے ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس میں تعلیمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا۔ نائب صدر مسٹر بابو خان نے اظہار تشکر کیا۔ دو سو سے زائد شرکاء نے اس تقریب میں حصہ لیا اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں میں شامل ہوئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande