بنگال سفاری پارک میں خوشی کی لہر، شیرنی تانیا نے تین بچوں کو جنم دیا۔
سلی گڑی، 18 دسمبر (ہ س)۔ سلی گوڑی کے بنگال سفاری پارک میں خوشی کا ماحول ہے۔ ٹائیگرس تانیا نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا ہے۔ سورج اور تانیا اب چار بچوں کے والدین ہیں۔ بنگال سفاری کے ڈائریکٹر ای وجے کمار نے یہ جانکاری دی۔ ڈائریکٹر نے کہا، ہم سفار
سفاری


سلی گڑی، 18 دسمبر (ہ س)۔ سلی گوڑی کے بنگال سفاری پارک میں خوشی کا ماحول ہے۔ ٹائیگرس تانیا نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا ہے۔ سورج اور تانیا اب چار بچوں کے والدین ہیں۔

بنگال سفاری کے ڈائریکٹر ای وجے کمار نے یہ جانکاری دی۔

ڈائریکٹر نے کہا، ہم سفاری میں نئے اضافے سے بہت خوش ہیں۔ بچے اس وقت اپنی ماں کے ساتھ کرال میں ہیں۔ تانیا کو غذائیت سے بھرپور خوراک دی جا رہی ہے اور ڈاکٹر ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شیروں کی جوڑی کو تریپورہ کے سیپاہیجالا چڑیا گھر سے لایا گیا تھا۔ پہلی بار پیدا ہونے والے تین میں سے دو بچے مر گئے تھے، لیکن ایک بچہ کو زندہ بچالیا گیا تھا۔ سفاری پارک میں شیروں کی تعداد اب بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande