بہار کے 12 اضلاع میں گھنی دھند، آئندہ ہفتہ درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری گرنے کا امکان
بہار کے 12 اضلاع میں گھنی دھند، آئندہ ہفتہ درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری گرنے کا امکانپٹنہ، 18 دسمبر (ہ س)۔ بہار میں جمعرات کی صبح پٹنہ، بھاگلپور، بانکا، لکھی سرائے، بیگوسرائے، سمستی پور، بیتیا، گوپال گنج، سیتامڑھی، دربھنگہ، مشرقی چمپارن اور مغربی چمپارن
بہار کے 12 اضلاع میں گھنی دھند، آئندہ ہفتہ درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری گرنے کا امکان


بہار کے 12 اضلاع میں گھنی دھند، آئندہ ہفتہ درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری گرنے کا امکانپٹنہ، 18 دسمبر (ہ س)۔ بہار میں جمعرات کی صبح پٹنہ، بھاگلپور، بانکا، لکھی سرائے، بیگوسرائے، سمستی پور، بیتیا، گوپال گنج، سیتامڑھی، دربھنگہ، مشرقی چمپارن اور مغربی چمپارن گھنے کہرے کی زد میں رہے۔ پٹنہ کے کئی علاقوں میں حد نگاہ 20 میٹر تھی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں مزید 3 سے 4 ڈگری سیلسیس کمی کی پیش گوئی کی ہے۔موسمیاتی مرکز پٹنہ کے مطابق 17 دسمبر کو فعال ہونے والا مغربی ڈسٹربنس ہمالیائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں برف باری متوقع ہے۔ اس کا براہ راست اثر بہار کے میدانی علاقوں پر پڑ رہا ہے، جہاں پہاڑوں سے اترنے والی سرد مغربی ہوائیں درجہ حرارت کو مسلسل نیچے دھکیل رہی ہیں۔محکمہ کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ ریاست بھر میں رات کا درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے۔ بھاگلپور کے سبور اور سمستی پور کے پوسا جیسے علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے آ گیا ہے۔ اگرچہ راجدھانی پٹنہ میں اس وقت درجہ 14 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ہے، لیکن تیز ٹھنڈی ہوائیں صبح اور شام کو مزید سرد محسوس کر رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 دسمبر کے بعد بہار میں سردی کی لہر شدت اختیار کر سکتی ہے۔ گھنے دھند کے ساتھ ساتھ کم سے کم درجہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 19 دسمبر کے بعد سردی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بہار میں سب سے کم درجہ حرارت کیمور ضلع میں 6.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ مظفر پور، مشرقی اور مغربی چمپارن، روہتاس اور گیا میں بھی رات کا درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے رہا۔ فاربس گنج میں دن کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 28.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande