پروفیسر شمس الحیات کو بین الاقوامی کانفرنس میں آئی ایس پی پی فیلوشپ سے نوازا گیا
علی گڑھ، 18 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے پروفیسر شمس الحیات کو تمل ناڈو ایگریکلچرل یونیورسٹی، کوئمبٹور میں منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس برائے پلانٹ فزیالوجی کے موقع پر انڈین سوسائٹی فار پلانٹ فزیالوجی (آئی ایس پی پی) ک
پروفیسر شمس الحیات


علی گڑھ، 18 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے پروفیسر شمس الحیات کو تمل ناڈو ایگریکلچرل یونیورسٹی، کوئمبٹور میں منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس برائے پلانٹ فزیالوجی کے موقع پر انڈین سوسائٹی فار پلانٹ فزیالوجی (آئی ایس پی پی) کی فیلوشپ سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز پروفیسر شمس الحیات کی پلانٹ فزیالوجی کے شعبہ بالخصوص پودوں کے ہارمونز، نینو سائنس اور غیر حیاتی دباؤ (ابیوٹک اسٹریس) کے خلاف برداشت سے متعلق ان کی گرانقدر تحقیق کے اعتراف میں دیا گیا۔ ڈاکٹر سنجے کمار، چیئرمین ایگریکلچرل سائنٹسٹ ریکروٹمنٹ بورڈ اور صدر، آئی ایس پی پی نے انھیں یہ فیلوشپ پدم شری ایوارڈ یافتہ ماہر نباتیات پروفیسر ایس کے سوپوری کی موجودگی میں پیش کی۔

آئی ایس پی پی کے عہدیداروں نے پروفیسر شمس الحیات کی شاندار تحقیقی دستیابیوں، علمی قیادت اور نوجوان محققین کی رہنمائی کے تئیں ان کی خدمات کو سراہا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande