
کٹیہار، 18 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے روشنا تھانہ کی پولیس نے غیر قانونی شراب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیمپو سے کل 101.67 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار اسمگلر کا نام سورج کمار ہے جو کٹیہار کے نیا ٹولہ کا رہنے والا ہے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ بنگال سے ایک شخص ایک ٹیمپو میں شراب کی کھیپ لے کر مہانندا چیک پوسٹ کی طرف آرہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے مہانندا چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کی تلاشی شروع کی اور اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر سے 101.67 لیٹر غیر ملکی شراب اور ایک ٹیمپو برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan