خواجہ غریب نواز کے عرس میں درگاہ پر وزیراعظم کی چادر چڑھانے پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو بھی ہوگی
اجمیر، 17 دسمبر (ہ س)۔ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کی اجمیر میں واقع درگاہ کے 814 ویں عرس کے موقع پر وزیر اعظم اور دیگر آئینی عہدوں پر فائز افراد کی چادر چڑھانے پر پابندی لگانے کی درخواست کی لنک کورٹ نے سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے
ajmer urs PM chadar case


اجمیر، 17 دسمبر (ہ س)۔ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کی اجمیر میں واقع درگاہ کے 814 ویں عرس کے موقع پر وزیر اعظم اور دیگر آئینی عہدوں پر فائز افراد کی چادر چڑھانے پر پابندی لگانے کی درخواست کی لنک کورٹ نے سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جمعرات کو بھی سماعت کا حکم دیا۔ چاند نظر آنے کے بعد 21 دسمبر سے شروع ہونے والے عرس کے پیش نظر،22 دسمبر کو وزارت اقلیتی امور کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بھیجی جانے والی چادر درگاہ میں پیش کئے جانے کی تجویز ہے۔

ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے یہ عرضی عدالت میں دائر کی ہے۔ وہ بدھ کو سماعت کے دوران موجود تھے۔ سول لائنز پولیس اسٹیشن کے انچارج شمبھو سنگھ کو بھی لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے اضافی پولیس اہلکاروں کے ساتھ عدالت کے احاطے میں تعینات کیا گیا تھا۔

وشنو گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم اور دیگر آئینی عہدیداروں کی جانب سے درگاہ پر چادر چڑھانے سے متعلق عرضی پر سماعت ہوئی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت ہر سال چاد ر لے کر پہنچتی ہے۔ اس سے ہر برس ایک اضافی ثبوت تیار ہو جاتاہے۔ اس سے یہ دعویٰ کمزور ہو جاتا ہے کہ اجمیر کی درگاہ سنکٹ موچن شیو مندر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چادروں پر پابندی کے حوالے سے دو سماعتیں ہو چکی ہیں۔ مخالفینمعاملے کو طول دینے کے لیے مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ اپوزیشن نے جو اعتراضات کئے، اس کا جواب دیا گیا۔ سماعت کل دوبارہ ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande