ای ڈی چارج شیٹ خارج ہونے پر بی جے پی کے دفتر کا گھیراؤ کرنے جا رہے کانگریس کارکنان کو حراست میں لیا گیا
کانپور، 17 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کی ایک مقامی عدالت کے ذریعہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی چارج شیٹ کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس معاملے میں کانگریس لیڈر سونیاگاندھی ، راہل گاندھی اور رابرٹ واڈرا پھنسائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھنؤ میں بی جے
Up Congress workers detained


کانپور، 17 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کی ایک مقامی عدالت کے ذریعہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی چارج شیٹ کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس معاملے میں کانگریس لیڈر سونیاگاندھی ، راہل گاندھی اور رابرٹ واڈرا پھنسائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھنؤ میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر کا گھیراؤ کرنے جا رہے کانگریس کےکانپور دیہات ضلع کے صدر سندیپ شکلا سمیت درجنوں کانگریس کارکنوں کو پولیس نے بدھ کو جاجمؤ چوراہے پرحراست میں لے لیا۔

ضلع صدر سندیپ شکلا نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی صدر اجے رائے کی ہدایت پر ہم سب لکھنؤ میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر کا گھیراؤ کرنے کے لیے نکلے تھے۔ دو تھانوں کی پولیس فورس جاجمؤ چوکی پر پہنچی۔ انہوں نے ہمارا راستہ روکا اور ہمیں حراست میں لے لیا۔ حکومت مکمل طور پر من مانی کر رہی ہے۔ وہ اپوزیشن کو دبانے کے لیے سی بی آئی اور ای ڈی کا غلط استعمال کر رہی ہے، لیکن ہم گاندھیائی ہیں۔ ہم ان حکومتی مظالم سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد کانگریسی حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچے۔ کافی سمجھانے کے بعد پولیس نےکانپور دیہات کے ضلع صدر سندیپ شکلا کو لکھنؤ نہ جانے کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں ان کے دفتر بھیج دیا۔

سندیپ شکلا نے کہاکہ یہ ہمارے آئینی حقوق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ ہمیں جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے کا حق ہے۔ حکومت اسے طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande