
بلیا، 17 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلیا میں منگل کی رات تقریباً 11:30 بجے ایک ماروتی کار کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کنارے ایک دکان سے ٹکرا گئی۔ دو افراد موقع پر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
سی او سٹی محمد عثمان نے بدھ کی صبح بتایا کہ سکھ پورہ سے بلیا جانے والی ایک کار بے قابو ہو کر دھرھارا کے قریب پٹرول پمپ کے بائیں جانب واقع دکان سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دو افراد کو موقع پر مردہ حالت میں پایا۔ دونوں شدید زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بلیا لے جایا گیا۔ مقامی تھانے کے انسپکٹر انچارج اور ان کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود تھی۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 24 سالہ ابھیشیک سنگھ ولد منا سنگھ اور 25 سالہ روہت سنگھ پریہار ولد دشرتھ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ شدید زخمیوں میں 21 سالہ سجیت تورہا ولد پننال اور 22 سالہ آدتیہ ورما ولد پردیپ ورما شامل ہیں۔ ان کا علاج ضلع اسپتال بلیا کے ٹراما سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔ دونوں سکھ پورہ تھانہ علاقے کے اپیال گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد