ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل ٹینکروں کی ناکہ بندی کا حکم دیا
واشنگٹن، 17 دسمبر (ہ س)۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو وینزویلا آنے جانے والے منظور شدہ تیل ٹینکروں کی ”پوری طرح سے ناکہ بندی“ کا حکم جاری کیا ہے۔ ٹرمپ کے اس حکم سے وینزویلا کی نکولس مادورو حکومت پر دباو بڑھ گیا ہے۔ ساتھ ہی اس خطے میں امریکہ کے ملٹری
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ


واشنگٹن، 17 دسمبر (ہ س)۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو وینزویلا آنے جانے والے منظور شدہ تیل ٹینکروں کی ”پوری طرح سے ناکہ بندی“ کا حکم جاری کیا ہے۔ ٹرمپ کے اس حکم سے وینزویلا کی نکولس مادورو حکومت پر دباو بڑھ گیا ہے۔ ساتھ ہی اس خطے میں امریکہ کے ملٹری آپریشن کے پیچھے ایک معاشی مقصد کا اشارہ مل رہا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پوسٹ میں پوری طرح سے ناکہ بندی الفاظ کو کیپیٹل لیٹرز میں لکھتے ہوئے اس خطے میں امریکی ملٹری کی بڑی موجودگی کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے مادورو کی حکومت پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وینزویلا امریکہ کو زمین، تیل اور جائیداد سونپ دے۔ ملٹری آپریشن کا مقصد صرف ڈرگز کی تجارت کا مقابلہ کرنا نہیں ہے۔

ٹرمپ نے منگل کی رات کہا کہ وینزویلا جنوبی امریکہ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے بڑے بحری بیڑے سے پوری طرح گھرا ہوا ہے۔ یہ اور بھی بڑا ہوگا اور انہیں ایسا جھٹکا لگے گا جیسا انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ ٹرمپ کی وینزویلا پر زمینی حملے کی دھمکی نے کراکس پر دباو بڑھا دیا ہے۔

وینزویلا کے تیل کے ذخائر دنیا میں سب سے بڑے ہیں، لیکن بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے وہ اپنی صلاحیت سے کافی کم کام کر رہے ہیں۔ ملک کا زیادہ تر تیل چین کو فروخت کیا جاتا ہے۔ امریکی حکومت نے 2005 سے وینزویلا پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande