حیدرآباد میں ٹریفک پابندیاں، کیوں اور کونسے راستے ہوں گے متاثر
حیدرآباد، 17 دسمبر (ہ س)۔صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے حیدرآباد دورے کے پیش نظر 17 دسمبر سے 22 دسمبر کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک میں عارضی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ پولیس حکام کے مطابق وی وی آئی پی اور وی آئی پی موومنٹ کے باعث بعض مقامات پر ٹ
حیدرآباد میں ٹریفک پابندیاں، کیوں اور کونسے راستے ہوں گے متاثر


حیدرآباد، 17 دسمبر (ہ س)۔صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے حیدرآباد دورے کے پیش نظر 17 دسمبر سے 22 دسمبر کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک میں عارضی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ پولیس حکام کے مطابق وی وی آئی پی اور وی آئی پی موومنٹ کے باعث بعض مقامات پر ٹریفک کو عارضی طور پر روکا جائے گا یا متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا جائے گا۔پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 17 دسمبر کو دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک حکیم پیٹ ایئر فورس اسٹیشن وائی جنکشن، بولارم چیک پوسٹ، کوکُور روڈ، رسالہ بازار، لکڑاوالا، ڈاؤن ٹاؤن، الوال ٹی جنکشن، ستیہ پٹرول پمپ، لوتھکنتا، لال بازار، ہولی فیملی جنکشن، تریمولگیری ایکس روڈ، ہنومان مندر، کارخانہ، ایئرٹیل اور این سی سی کے علاقوں میں ٹریفک متاثر رہے گی۔اسی طرح 19 دسمبر کو بائسن سگنل، آر ایس آئی سرکل، نیوی ہاؤس، کوکُور روڈ، بولارم چیک پوسٹ، رسالہ بازار، لکڑاوالا، ڈاؤن ٹاؤن، الوال ریتھو بازار، الوال ٹی جنکشن، ستیہ پٹرول پمپ، لوتھکنتا، لال بازار، ہولی فیملی جنکشن، تریمولگیری ایکس روڈ، ہنومان مندر، کارخانہ، ایئرٹیل، این سی سی، ٹیولی، پلازہ، وائی ایم سی اے، سنگیت میں ٹریفک میں رکاوٹیں رہیں گی۔

20 دسمبر کو سہ پہر 3 بجے سے 4:30 بجے تک بائسن سگنل، آر ایس آئی سرکل، نیوی ہاؤس، کوکُور روڈ، بولارم چیک پوسٹ، رسالہ بازار، لکڑاوالا، ڈاؤن ٹاؤن، الوال ریتھو بازار، الوال ٹی جنکشن، ستیہ پیٹرول پمپ، لوتھکنتا، لال بازار، ہولی فیملی جنکشن، تریمولگیری ایکس روڈ، ہنومان مندر، کارخانہ، ایئرٹیل، این سی سی، ٹیولی پلازہ، سی ٹی او، رسول پورہ، پرکاش نگر، ایچ پی ایس آؤٹ گیٹ، لائف اسٹائل بلڈنگ، وائٹ ہاؤس، گرین لینڈس جنکشن، پنجہ گٹہ فلائی اوور، این ایف سی ایل فلائی اوور وائی جنکشن، ایم جے انجینئرنگ کالج، المند ہاؤس، ایس این ٹی جنکشن، ساگر سوسائٹی، کے بی آر جنکشن، جم خانہ، جوبلی ہلز چیک پوسٹ، روڈ نمبر 65، روڈ نمبر 45 اور روڈ نمبر 45 کے فلائی اوور پر ٹریفک متاثر رہے گی۔

اسی طرح 21 دسمبر کو شام 5 بجے سے 6 بجے تک بیگم پیٹ فلائی اوور، حیدرآباد پبلک اسکول، پی این ٹی جنکشن، رسول پورہ، سی ٹی او، ٹیولی، این سی سی، کلب اِن گیٹ، ایئرٹیل جنکشن، کارخانہ جنکشن، آر ٹی اے ترملگیری، ترملگیری ایکس روڈ، ہولی فیملی، لال بازار، ایم سی ای ایم ای، لوتھکنتا، ستیہ پیٹرول پمپ، الوال ٹی جنکشن، اے او سی سینٹر اور بائسن سگنل پر ٹریفک میں تبدیلیاں ہوں گی۔

22 دسمبر کو شام 4 بجے سے 5 بجے تک حکیم پیٹ ایئر فورس اسٹیشن وائی جنکشن، بولارم چیک پوسٹ، کوکُور روڈ، رسالہ بازار، لکڑاوالا، ڈاؤن ٹاؤن، الوال ٹی جنکشن، ستیہ پیٹرول پمپ، لوتھکنتا، لوتھکنتا ٹی جنکشن، لال بازار، ہولی فیملی جنکشن، ترملگیری ایکس روڈ، ہنومان مندر، کارخانہ، ایئرٹیل اور این سی سی میں ٹریفک متاثر رہے گی۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ٹریفک پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ کسی بھی سفری معلومات کے لیے حیدرآباد ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 9010203626 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande