
جموں, 17 دسمبر (ہ س)۔ ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک مشتبہ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھتی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کی شناخت 35 سالہ شہناز اختر کے طور پر کی گئی ہے، جو مقبوضہ کشمیر کے کے گِمّا گاؤں کی رہائشی بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل او سی پر تعینات بھارتی فوج کے مستعد جوانوں نے مشتبہ نقل و حرکت محسوس کی، جس کے بعد خاتون کو اس وقت روک لیا گیا جب وہ مبینہ طور پر دراندازی کی کوشش کر رہی تھی۔خاتون کو فوری طور پر تحویل میں لے کر قریبی فوجی کیمپ منتقل کیا گیا، جہاں فوج اور خاتون پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر