اسٹیو اسمتھ ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر، عثمان خواجہ کی ٹیم میں واپسی
ایڈیلیڈ، 17 دسمبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ کو ورٹیگو جیسی علامات کی وجہ سے تیسرے ایشیز ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا۔ میچ کی صبح اسمتھ کو چکر اور متلی کی شکایت ہوئی، جس کے بعد آسٹریلیائی ٹیم میں آخری وقت میں تبدیلی کرنی پڑی اور عثم
آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ۔


ایڈیلیڈ، 17 دسمبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ کو ورٹیگو جیسی علامات کی وجہ سے تیسرے ایشیز ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا۔ میچ کی صبح اسمتھ کو چکر اور متلی کی شکایت ہوئی، جس کے بعد آسٹریلیائی ٹیم میں آخری وقت میں تبدیلی کرنی پڑی اور عثمان خواجہ کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کھیل شروع ہونے سے کچھ دیر قبل تصدیق کی کہ اسمتھ گزشتہ کچھ دنوں سے بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ پیر کو انہوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، جبکہ اگلے دن نیٹس میں لوٹے ضرور، لیکن پوری طرح فٹ نہیں دکھے۔ پریکٹس کے دوران انہیں گروئن پر بھی چوٹ لگی، جس سے انہیں لمبا بریک لینا پڑا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا، ”گزشتہ کچھ دنوں سے اسٹیو اسمتھ کو متلی اور چکر جیسی علامات محسوس ہو رہی تھیں۔ ان کی لگاتار نگرانی کی گئی اور وہ کھیلنے کے کافی قریب تھے، لیکن علامات برقرار رہنے کی وجہ سے انہیں نہیں کھلانے کا فیصلہ لیا گیا۔ انہیں ممکنہ ویسٹیبیولر مسئلے کے لیے علاج دیا جا رہا ہے۔ یہ مسئلہ انہیں پہلے بھی وقفے وقفے سے ہوتا رہا ہے۔ امید ہے کہ وہ میلبورن میں ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے دستیاب رہیں گے۔“

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان پیٹ کمنز نے اسمتھ کے باہر ہونے کی تصدیق کی۔ کمنز، جو پہلے دو ٹیسٹ مس کرنے کے بعد ٹیم کی کپتانی میں واپس آئے ہیں، نے بتایا کہ اسمتھ نے صبح فٹنس ٹیسٹ دیا تھا، لیکن پوری طرح تیار نہیں ہوسکے اور گھر لوٹ گئے۔

کمنز نے کہا، ”اسٹیو گزشتہ کچھ دنوں سے ٹھیک محسوس نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے آج صبح کھیلنے کی کوشش کی، لیکن انہیں لگا کہ وہ اس میچ کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے۔ ہمارے لیے اچھی بات ہے کہ عثمان خواجہ جیسا تجربہ کار کھلاڑی موجود ہے، جو فوراً ٹیم میں آ سکتا ہے۔ عثمان نمبر 4 پر بلے بازی کریں گے۔“

اس طرح، اسٹیو اسمتھ کی غیر موجودگی میں عثمان خواجہ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے حتمی الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande