
نئی دہلی، 17 دسمبر (ہ س)۔ پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) نے ٹاٹا آئی پی ایل 2026 منی نیلامی میں چار اہم کھلاڑیوں کو خرید کر اپنے 25 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی ہے۔ پی بی کے ایس نے دو ان کیپڈ اور دو کیپڈ کھلاڑیوں کو شامل کیا، جس کے ساتھ آسٹریلوی فاسٹ باو¿لر بین دوارشوئس ٹیم کی سب سے مہنگی خریداری ثابت ہوئے۔ پنجاب کنگز نے نیلامی کا آغاز آسٹریلوی بیٹنگ آل راو¿نڈر کوپر کونولی کے ساتھ کیا، جنہیں 3 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔ کونولی ایک ابھرتا ہوا کھلاڑی ہے جو مڈل آرڈر میں لچک پیش کرتا ہے اور بائیں ہاتھ کے سست اسپن کے ساتھ ایک مفید آپشن بھی فراہم کرتا ہے۔
کونولی کو ٹیم میں شامل کرنے کے پیچھے سوچ کے بارے میں، کپتان شریس ایئر، جو آسٹریلیا میں ان کے خلاف کھیل چکے ہیں، نے کہا، ’سچ پوچھیں تو، وہ شروع میں ہمارے منصوبوں میں نہیں تھے، لیکن جب ہم نے سوچ بچار کی اور آپشنز کو کم کیا، تو ہمیں لگا کہ وہ اس کردار میں بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا،’اس کا مزاج اور میچ ختم کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ خوبیاں آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ میں اہم ہوتی ہیں۔ ہمیں ان سے 3 کروڑ روپے میں دستیاب ہونے کی امید نہیں تھی، ہم نے ان کی قیمت کا اندازہ اس سے کہیں زیادہ لگایا تھا۔‘
نیلامی میں پی بی کے ایس کی سب سے زیادہ بولی لگائی گئی، جس نے آسٹریلوی بائیں ہاتھ کے فاسٹ باو¿لر بین دروشوئس کو 4.40 کروڑ میں سائن کیا ہے جس سے نہ صرف بولنگ اٹیک کو تقویت ملے گی بلکہ ان کی جارحانہ بیٹنگ ڈیتھ اوورز میں ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔
مزید برآںپروین دوبے پنجاب کنگز میں واپس آئے، انہیں ان کی بنیادی قیمت 30 لاکھ پر حاصل کیا۔ دوبے ٹیم کے ہندوستانی اسپن آپشنز کو مضبوط کریں گے اور یوزویندر چہل اور ہرپریت برار کی جوڑی کو سپورٹ کریں گے۔ گھریلو ٹیلنٹ پول کو مزید مضبوط کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی وشال نشاد کو بھی 30 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔پی بی کے ایس نے 11.5 کروڑ روپے کے پرس کے ساتھ نیلامی میں حصہ لیا، جس میں سے ٹیم نے اپنی ٹیم میں دو غیر ملکی اور دو ہندوستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے کل 8 کروڑ روپے خرچ کیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan