نوید عالم کا بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے انتخاب
علی گڑھ, 17 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے کے شعبہ ابلاغ عامہ کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم مسٹر نوید عالم کو تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے مقالے کا عنوان ہے ”انٹیگ
نوید عالم


علی گڑھ, 17 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے کے شعبہ ابلاغ عامہ کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم مسٹر نوید عالم کو تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے مقالے کا عنوان ہے ”انٹیگریٹنگ اے آئی اینڈ ایڈیپٹیو لرننگ اِن اسلامک ایجوکیشن: ایتھیکل پرسپیکٹیوز فار دی ڈیجیٹل ایرا 5.0“، جسے وہ 18 تا 19 دسمبر بینکاک میں منعقدہونے والی انٹرنیشنل حلال سائنس اینڈ ٹکنالوجی کانفرنس میں پیش کریں گے۔کانفرنس کا اہتمام حلال سائنس سینٹر، چولالونگ کورن یونیورسٹی، تھائی لینڈ نے کیا ہے۔

شعبہ ابلاغ عامہ کی چیئرپرسن پروفیسر آفرینہ رضوی نے نوید عالم کو اس دستیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande