
ریاض،17دسمبر(ہ س)۔سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 بستیوں کی تعمیر کی منظوری پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔ وزارت نے اسے متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مملکتِ سعودی عرب عالمی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ سعودی عرب برادر فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے غیر متزلزل موقف کی تائید کرتا ہے اور عرب امن منصوبے اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق، 1967 کی حدود پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan