بہار کے گائوں میں سڑک انقلاب نے دیہی زندگی کو نئی رفتار دی
بہار کے گاؤں میں سڑک انقلاب نے دیہی زندگی کو نئی رفتار دیپٹنہ، 17 دسمبر(ہ س)۔ گاؤں کی سڑکیں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، دیہی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ ملتا ہے۔ گزشتہ 20 برسوں میں بہار نے دیہی سڑکوں ک
بہار کے گائوں میں سڑک انقلاب نے دیہی زندگی کو نئی رفتار دی


بہار کے گاؤں میں سڑک انقلاب نے دیہی زندگی کو نئی رفتار دیپٹنہ، 17 دسمبر(ہ س)۔ گاؤں کی سڑکیں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، دیہی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ ملتا ہے۔ گزشتہ 20 برسوں میں بہار نے دیہی سڑکوں کی تعمیر میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے نہ صرف دور دراز کے دیہاتوں اور شہروں کے درمیان فاصلہ کم ہوا ہے بلکہ دیہی سڑکوں نے گاؤوں کے درمیان فاصلہ بھی مٹا دیا ہے۔ گزشتہ 20 برسوں میں، ریاست میں کل 1لاکھ 20ہزار دیہی بستیوں کو ہر موسم میں پکی سڑکوں کے نیٹ ورک سے جوڑا گیا ہے۔محکمہ نے پوری ریاست میں کل 1لاکھ 19 ہزار 681 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیرکا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران، ریاست میں کل دیہی سڑکوں کا نیٹ ورک 8,000 کلومیٹر سے بڑھ کر 119,681 کلومیٹر ہو گیا ہے۔ محکمہ نے پچھلے 20 برسوں میں 2,683 پل بھی تعمیر کیے ہیں، جو ریاست میں 120,685 دیہی بستیوں کو ہر موسم میں روڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرارہی ہے۔ جس سے ریاست کے دیہی علاقوں میں ہر موسم میں آمدو رفت کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس’سڑک انقلاب‘ نے نہ صرف ریاست کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے بلکہ دیہی رابطوں کو بھی بہتر بنایا ہے، جس سے بہار کی دیہی آبادی کو بہتر نظم و نسق، تعلیم، صحت اور روزگار کا آسان راستہ فراہم کرایا جاسکا ہے۔دیہی امور محکمہ کے مطابق دیہی سڑکوں کی دیکھ بھال کی پالیسی-2018 کے تحت پوری ریاست میں کل 37,345 کلومیٹر دیہی سڑکوں کی کامیابی کے ساتھ مینٹننس کی گئی ہے۔ تقریباً 1500 کلو میٹر سڑکوں بحالی کا کام جاری ہے۔ دیہی بہار میں سڑکوں کا یہ نیٹ ورک دیہی آبادی کو آمدو رفت کے آسان ذرائع سے جوڑ رہا ہے اور دیہی مصنوعات کو شہری بازاروں سے جوڑ رہا ہے۔ آج کسانوں کو اس سڑک نیٹ ورک کے ذریعے ان کی پیداوار کی مناسب قیمت مل رہی ہے۔ یہ ترقی بہار کے دیہاتوں کو ہر موسم والی سڑکوں سے جوڑنے اور ان کی بروقت دیکھ بھال کو یقینی بنانے سے ممکن ہوئی ہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر نے ریاست میں نئی صنعتوں کے قیام، سیاحوں کی آمدورفت میں مسلسل اضافہ اور تجارت کو فروغ دینے پر بھی مثبت اثر ڈالا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande