ریاسی پولیس نے منشیات فروش کی گاڑی کو ضبط کیا
ریاسی پولیس نے منشیات فروش کی گاڑی کو ضبط کیا جموں، 17 دسمبر (ہ س)۔ ضلع پولیس ریاسی نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری سخت کارروائی کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک منشیات معاملے میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم انیت
Reasi


ریاسی پولیس نے منشیات فروش کی گاڑی کو ضبط کیا

جموں، 17 دسمبر (ہ س)۔ ضلع پولیس ریاسی نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری سخت کارروائی کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک منشیات معاملے میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم انیت کمار ولد مرحوم رام پرکاش سکنہ کن ڈروریاں، وارڈ نمبر 5، کٹرا، ضلع ریاسی کی ملکیت ہنڈائی سینٹرو کار کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایف آئی آر نمبر 251/2025 کے تحت دفعات 8، 21، 22 اور 29 این ڈی پی ایس ایکٹ میں درج مقدمے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی کی ضبطی کا مقصد منقولہ جائیداد کے منشیات سے متعلق غیر قانونی استعمال کو روکنا اور منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے لاجسٹک نظام کو کمزور کرنا ہے۔یہ کارروائی انچارج پولیس پوسٹ کاکریال پی ایس آئی اکھلیش کھجوریہ اور تھانہ پولیس کٹرا کے ایس ایچ او انسپکٹر رنجیت سنگھ راؤ نے انجام دی، جو ایس ڈی پی او کٹرا ڈاکٹر بھشم دوبے اور ایس پی کٹرا وپن چندرن کی قریبی نگرانی میں کی گئی۔

ایس ایس پی ریاسی پرم ویر سنگھ نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہراتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات اسمگلنگ سے متعلق معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ایک محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande