محکمہ بجلی کا ملازم جسے دو دن پہلے بجلی کا کرنٹ لگ گیا تھا اننت ناگ میں دم توڑ گیا
سرینگر، 17 دسمبر (ہ س)۔ پی ڈی ڈی کا ایک ملازم جو دو دن قبل جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مونگھل علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا، بدھ کے روز ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پی ڈی ڈی کا ایک
محکمہ بجلی کا ملازم جسے دو دن پہلے بجلی کا کرنٹ لگ گیا تھا اننت ناگ میں دم توڑ گیا


سرینگر، 17 دسمبر (ہ س)۔ پی ڈی ڈی کا ایک ملازم جو دو دن قبل جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مونگھل علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا، بدھ کے روز ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پی ڈی ڈی کا ایک ملازم دو دن قبل مونگھل میں ایک ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت عبدالحمید ولد بشیر احمد ساکنہ مونگھل کے نام سے ہوئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande