ڈرگس فیکٹری معاملے میں سیاسی سرپرستی کا الزام ، شندے کے مبینہ رشتوں پر کانگریس کا حملہ
ممبئی ، 17 دسمبر(ہ س)ستارا ضلع کے ساولی گاؤں میں سامنے آنے والی ایم ڈی ڈرگس فیکٹری کے معاملے پر کانگریس نے فڑنویس حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے کہا ہے کہ نائب
MAHA POLITICS DRUGS FACTORY


ممبئی

، 17 دسمبر(ہ س)ستارا ضلع کے ساولی گاؤں میں سامنے آنے والی ایم

ڈی ڈرگس فیکٹری کے معاملے پر کانگریس نے فڑنویس حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ

ایکناتھ شندے سے مبینہ تعلقات کے باعث اس پورے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی

ہے اور اصل سرغنہ کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جا رہا ہے۔

تلک

بھون میں پریس کانفرنس کے دوران سپکال نے کہا کہ ساولی گاؤں کے قریب واقع دارے

گاؤں، جو ایکناتھ شندے کا آبائی علاقہ ہے، اس غیر قانونی کاروبار کے مرکز کے طور

پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شندے کے بھائی پرکاش شندے کے ذریعے یہ

ڈرگس فیکٹری چلائی جا رہی تھی اور اسی سیاسی قربت کی وجہ سے حکومت خاموشی اختیار کیے

ہوئے ہے۔

کانگریس

صدر نے کہا کہ ستارا پولیس کو اس فیکٹری کی سرگرمیوں کی اطلاع ہونے کے باوجود کوئی

کارروائی نہیں کی گئی اور بالآخر ممبئی کرائم برانچ کو چھاپہ مارنا پڑا۔ انہوں نے

ستارا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے وزیر اعلیٰ دیویندر

فڑنویس سے قریبی روابط ہیں اور یہی افسر ماضی میں مراٹھا تحریک کے دوران خواتین پر

لاٹھی چارج کے لیے ذمہ دار رہا ہے۔ سپکال نے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ

آیا اس معاملے میں حکومت کی اعلیٰ قیادت کی ملی بھگت ہے یا نہیں۔

انہوں

نے الزام لگایا کہ ڈرگس فیکٹری معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے میونسپل کارپوریشن

انتخابات کا اعلان جلد بازی میں کیا گیا۔ سپکال نے کہا کہ ووٹر لسٹیں مقررہ تاریخ

پر جاری نہیں ہوئیں اور بوتھ وار فہرستیں 27 دسمبر کو شائع ہوں گی، جبکہ نامزدگی

کا عمل 23 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے، جو انتخابی عمل پر سوالیہ نشان ہے۔

مہایوتی

حکومت کے وزیر مانک راؤ کوکاٹے کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے سپکال نے کہا کہ عدالت

کی جانب سے سزا برقرار رہنے کے باوجود حکومت نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کے خلاف فیصلے آتے ہی فوری کارروائی کی جاتی ہے، لیکن

حکمراں جماعت کے وزرا کو تحفظ دیا جاتا ہے، جو دوہرے معیار کی واضح مثال ہے۔

پرتھوی

راج چوہان کے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے سپکال نے کہا کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں

پیش کیا جا رہا ہے اور کانگریس پارٹی کو ’آپریشن سندور‘ پر فخر ہے، جس دوران پارٹی

نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande