پنچایت سمیتی انتخابات میں بڑی قانونی تبدیلی، نامزدگی پر عدالتی اپیل کا راستہ بند، ریاستی کابینہ کی ترمیمی آرڈیننس کو منظوری
پنچایت سمیتی انتخابات میں بڑی قانونی تبدیلی، نامزدگی پر عدالتی اپیل کا راستہ بند، ریاستی کابینہ کی ترمیمی آرڈیننس کو منظوری ممبئی ، 17 دسمبر(ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات کے عمل کو بروقت مکمل کرنے ک
پنچایت سمیتی انتخابات میں بڑی قانونی تبدیلی، نامزدگی پر عدالتی اپیل کا راستہ بند، ریاستی کابینہ کی ترمیمی آرڈیننس کو منظوری


پنچایت سمیتی انتخابات میں بڑی قانونی تبدیلی، نامزدگی پر عدالتی اپیل کا راستہ بند، ریاستی کابینہ کی ترمیمی آرڈیننس کو منظوری

ممبئی

، 17 دسمبر(ہ س)۔ مہاراشٹر

حکومت نے ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لیے

مہاراشٹر ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی ایکٹ، 1961 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ

کے روز وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی صدارت میں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں دفعہ

14(2) میں ترمیم کو منظوری دی گئی۔

ترمیم

کے بعد امیدواری فارم قبول کرنے یا مسترد کرنے سے متعلق انتخابی فیصلہ افسر کا حکم

حتمی تصور کیا جائے گا۔ اس سے پہلے امیدواروں کو ضلع عدالت میں اپیل دائر کرنے کا

حق حاصل تھا، جس کے باعث کئی اضلاع میں مقدمات برسوں تک زیر التوا رہتے تھے۔

ریاستی

حکومت کے مطابق انہی قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی

انتخابات مقررہ وقت میں منعقد نہیں ہو پا رہے تھے۔ اسی پس منظر میں ریاستی انتخابی

کمیشن نے حکومت کو قانون میں تبدیلی کی سفارش کی تھی۔

کابینہ

کے فیصلے کے تحت ریاستی حکومت کو ایسے انتخابات سے متعلق قواعد بنانے کا اختیار دیا

جائے گا اور انتخابی فیصلہ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا عدالتی راستہ ختم کر دیا

جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مہاراشٹر ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی (ترمیمی) آرڈیننس

2025 جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

حکومت

کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے انتخابی عمل میں تاخیر ختم ہوگی اور ضلع پریشد و پنچایت

سمیتی کے انتخابات وقت پر اور منظم طریقے سے مکمل کیے جا سکیں گے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande