
ممبئی، 17 دسمبر(ہ س)۔
تھانے ضلع کے امبرناتھ میں بی جے پی کے بلدیاتی
امیدوار پون والیکر کے دفتر پر نامعلوم بدماشوں نے فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و
ہراس پھیلا دیا۔ اگرچہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن دفتر کے شیشوں
کو نقصان پہنچا ہے۔
تحقیقات
کرنے والے پولیس افسر کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب دفتر میں میٹنگ جاری تھی،
اسی دوران تقریباً ساڑھے بارہ بجے دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور دفتر
پر چار راؤنڈ فائرنگ کر دی۔ فائرنگ
کے بعد دفتر سے سکیورٹی گارڈ باہر نکلے اور حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی، مگر
بدماشوں نے دو مزید فائر کیے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع
ملتے ہی امبرناتھ پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور فارنسک شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس
نے بتایا کہ اس سنسنی خیز واقعے کی چھان بین کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
بی جے پی
امیدوار پون والیکر نے پولیس پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے
پہلے ہی تین افراد کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، لیکن اس پر کوئی مؤثر کارروائی
نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس بروقت قدم اٹھاتی تو فائرنگ کا واقعہ پیش
نہ آتا۔ اس واقعے کے بعد بدھ کے روز بی جے پی کارکنوں نے امبرناتھ پولیس اسٹیشن کے
باہر احتجاج کیا۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے