ایل جی لداخ کویندر گپتا نے مرکزی وزیر خزانہ سے ملاقات کی
لداخ, 17 دسمبر (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر لداخ کویندر گپتا نے نئی دہلی میں مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کی، جس کے دوران لداخ کی ترقیاتی ترجیحات، مالی ضروریات اور جامع ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تفصیل
LG


لداخ, 17 دسمبر (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر لداخ کویندر گپتا نے نئی دہلی میں مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کی، جس کے دوران لداخ کی ترقیاتی ترجیحات، مالی ضروریات اور جامع ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے وزیرِ خزانہ کو لداخ میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، ترقیاتی کاموں میں تیزی اور خطے میں جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹی انتظامیہ نے مؤثر نظام قائم کیے ہیں، ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنایا ہے اور منصوبوں پر عمل درآمد کے طریقۂ کار کو مزید منظم کیا گیا ہے تاکہ فنڈز کا بروقت اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے اور ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجٹ میں اضافی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مناسب سرمایہ جاتی مدد، بڑے مرکزی منصوبوں کے لیے زمین کے حصول سے متعلق اخراجات اور مقامی خود حکومتی اداروں کی مسلسل معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر بجلی کے شعبے کی ذمہ داریوں، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور نچلی سطح پر طرزِ حکمرانی کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بلا تعطل عوامی خدمات کی فراہمی اور قدرتی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مالی معاونت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مرکزی وزیرِ خزانہ نے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ یوٹی انتظامیہ لداخ کی جانب سے رکھی گئی درخواستوں کا مثبت اور معاونانہ انداز میں جائزہ لیا جائے گا۔یہ ملاقات حکومتِ ہند اور یوٹی انتظامیہ لداخ کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کی عکاس ہے، جس کا مقصد لداخ میں پائیدار ترقی، بہتر بنیادی ڈھانچے اور متوازن ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande