سال 2025-26 میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 7 فیصد رہنے کی امید ہے: گیتا گوپی ناتھ
نئی دہلی، 17 دسمبر (ہ س)۔واشنگٹن میں قائم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سابق چیف اکانومسٹ گیتا گوپی ناتھ نے کہا کہ رواں مالی سال 2025-26 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو تقریباً 7 فیصد رہنے کی امید ہے۔ یہ اکتوبر میں آئی ایم ایف کی 6.6 فیص
سال 2025-26 میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 7 فیصد رہنے کی امید ہے: گیتا گوپی ناتھ


نئی دہلی، 17 دسمبر (ہ س)۔واشنگٹن میں قائم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سابق چیف اکانومسٹ گیتا گوپی ناتھ نے کہا کہ رواں مالی سال 2025-26 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو تقریباً 7 فیصد رہنے کی امید ہے۔ یہ اکتوبر میں آئی ایم ایف کی 6.6 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی سے تھوڑا زیادہ ہے۔

نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، گوپی ناتھ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پہلے کے تخمینے اس سے پہلے کیے گئے تھے کہ قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی کے لیے 8.2 فیصد ترقی کی پیشن گوئی جاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا تخمینہ 6.6 فیصد تھا لیکن دوسری سہ ماہی میں اصل نمو 8 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو پورے مالی سال میں تقریباً 7 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ گیتا گوپی ناتھ نے کہا کہ اگر ہندوستان اگلے 20 سالوں تک تقریباً 8 فیصد کی شرح نمو برقرار رکھتا ہے تو وہ اپنے 2047 کے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے بہت قریب پہنچ سکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے مسلسل اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہوگی۔یہ بات قابل غور ہے کہ اس مہینے کے شروع میں، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بھی ملک کے لیے اپنی جی ڈی پی کی شرح نمو کی پیشن گوئی کو بڑھا کر 7.3 فیصد کر دیا، جو کہ پہلے 6.8 فیصد تھا۔ ایک دن پہلے، فِچ ریٹنگز نے مالی سال 2025-26 کے لیے اپنی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.9 فیصد سے بڑھا کر 7.4 فیصد کر دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande