سید حامد اسکول نے انٹراسکول فٹبال ٹورنامنٹ جیتا،پروفیسر قدسیہ تحسین نے پیش کی ٹرافی
سید حامد اسکول نے انٹراسکول فٹبال ٹورنامنٹ جیتا،پروفیسر قدسیہ تحسین نے پیش کی ٹرافی علی گڑھ، 17 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول نے اقرا پبلک اسکول کے زیر اہتمام 10 تا 12 دسمبر منعقدہ انٹراسکول فٹبال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام
اسکول ڈائریکٹر کا استقبال کرتے ہوئے


سید حامد اسکول نے انٹراسکول فٹبال ٹورنامنٹ جیتا،پروفیسر قدسیہ تحسین نے پیش کی ٹرافی

علی گڑھ، 17 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول نے اقرا پبلک اسکول کے زیر اہتمام 10 تا 12 دسمبر منعقدہ انٹراسکول فٹبال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ میں اے ایم یو کے مختلف اسکولوں کے علاوہ ضلع علی گڑھ کے تقریباً ایک درجن اسکولوں نے شرکت کی۔اس موقع پر اے ایم یو اسکول ڈائریکٹریٹ کی ڈائریکٹر پروفیسر قدسیہ تحسین نے بطور مہمان شرکت کی انکا استقبال سینئر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل مسٹر صباح الدین نے کیا ۔اس سے قبل

سید حامد اسکول کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی اور اپنے تمام چار میچ واضح برتری کے ساتھ جیتے۔ سید حامد اسکول نے اپنے مہم کا آغاز ایس ٹی ایس کے خلاف 1-0 کی فتح سے کیا، جس کے بعد عائشہ ترین اسکول کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔ سینٹ فیڈیلس اسکول کے خلاف مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے ڈرا رہا جس کے بعد سید حامد اسکول نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کی۔ فائنل میچ میں سید حامد اسکول نے ایم یو کالج پر مکمل غلبہ حاصل کرتے ہوئے 3-0 سے فیصلہ کن فتح درج کی اور چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر مینک پاٹھک، اسکول مینیجر پروفیسر امان اللہ خان، سکریٹری پروفیسر نسیم احمد خان اور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین پروفیسر ادیب عالم اور پروفیسر معراج خالد نے شرکت کی۔

پروفیسر امان اللہ خان، پروفیسر معراج خالد، اے ایس پی مینک پاٹھک، پروفیسر نسیم احمد خان، پروفیسر بی بی سنگھ، پروفیسر خالد عظیم، ڈاکٹر ثمینہ خان اور محترمہ فاطمہ ارم نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں، تمغے اور اسناد پیش کیں۔ قائم مقام پرنسپل جناب صباح الدین نے کامیاب ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کوچز کی محنت اور رہنمائی کو سراہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande