
نئی دہلی، 17 دسمبر (ہ س) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں پھیلے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کیس کے اہم ملزم کملکانت ورما عرف انکل جی کو پٹنہ سے گرفتار کیا ہے۔ کملکانت اس معاملے میں گرفتار ہونے والے 11ویں ملزم ہیں۔
این آئی اے نے کہا کہ کملکانت ورما نے اس آسمگلنگ سنڈیکیٹ میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ اس نے ہریانہ اور دیگر جگہوں کے گن ہاؤسز سے غیر قانونی طور پر گولہ بارود حاصل کیا اور اسے اتر پردیش، بہار اور ملک کے دیگر حصوں میں سپلائی کیا۔ اس معاملے میں ان کی گرفتاری انتہائی اہم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 4 دسمبر کو این آئی اے نے اتر پردیش، بہار اور ہریانہ میں 23 مقامات پر چھاپے مارے تھے، جس میں چار دیگر ملزمین روی رنجن، ششی پرکاش، وجے کالرا اور کش کالرا کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا گیا تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی