ڈی آئی جی شیو کمار نے سرحدی اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
ڈی آئی جی شیو کمار نے سرحدی اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جموں، 17 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع کٹھوعہ اور سانبہ میں سیکورٹی صورتحال کا بدھ کے روز سینئر پولیس افسر نے جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو حساس علاقوں میں اضافی چوکسی اخت
Security


ڈی آئی جی شیو کمار نے سرحدی اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں، 17 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع کٹھوعہ اور سانبہ میں سیکورٹی صورتحال کا بدھ کے روز سینئر پولیس افسر نے جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو حساس علاقوں میں اضافی چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جموں سانبہ کٹھوعہ رینج شیو کمار شرما نے ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما اور ایس ایس پی سانبہ وریندر منہاس کے ہمراہ ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ یہ جائزہ اُدھمپور کے سوان علاقے میں حالیہ تصادم کے پس منظر میں لیا گیا، جس میں پیر کی شام ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا۔ ڈی آئی جی نے بلاور کے کاملا ٹاپ کا بھی دورہ کیا۔

حکام کے مطابق جائزے کے دوران ڈی آئی جی نے امن و امان برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کو لازمی قرار دیا۔ انہوں نے فورسز کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیا اور حساس و کمزور علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

ڈی آئی جی نے انٹیلی جنس نظام کو مزید مضبوط بنانے، بروقت معلومات کے تبادلے، ہائی ویژیبلیٹی برقرار رکھنے اور سیکورٹی چیکنگ و گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ایس ایس پی کٹھوعہ نے بلاور علاقے میں موجودہ سیکورٹی صورتحال اور امن و قانون کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران ڈی آئی جی نے فوجی حکام کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ بھی کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande