پروفیسر مصباح الدین صدیقی کی رحلت پر تعزیت نشست
علی گڑھ, 17 دسمبر (ہ س)۔ اجمل خان طبیہ کالج کے شعبہ معالجات کے سابق استاد اور شعبہ کے سابق چیئرپرسن پروفیسر مصباح الدین صدیقی کے انتقال پر ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی، جس میں فیکلٹی اراکین، پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور غیر تدریسی عملے کے اراکین نے شرکت ک
پروفیسر مصباح الدین صدیقی کی رحلت پر تعزیت نشست


علی گڑھ, 17 دسمبر (ہ س)۔ اجمل خان طبیہ کالج کے شعبہ معالجات کے سابق استاد اور شعبہ کے سابق چیئرپرسن پروفیسر مصباح الدین صدیقی کے انتقال پر ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی، جس میں فیکلٹی اراکین، پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور غیر تدریسی عملے کے اراکین نے شرکت کی اور مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شعبہ معالجات کے چیئرپرسن پروفیسر بدرالدجیٰ خان اور شعبہ علاج بالتدبیر کے سابق چیئرپرسن پروفیسر محمد انور نے یونانی طب کے فروغ میں پروفیسر صدیقی کی نمایاں خدمات، تدریس سے ان کی گہری وابستگی، بہترین طبی بصیرت اور ان کی ہمہ گیر و متاثرکن شخصیت کو یاد کیا۔

پروفیسر بدرالدجیٰ خان نے سوگوار کنبہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن گھڑی میں پورا شعبہ ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ تعزیتی نشست میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande