پروفیسر یوسف الزماں خاں اے ایم یو گیمز کمیٹی کے سکریٹری مقرر
پروفیسر یوسف الزماں خاں اے ایم یو گیمز کمیٹی کے سکریٹری مقرر علی گڑھ، 17 دسمبر (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ سے وابستہ پروفیسر یوسف الزماں خاں کو دو سال کی مدت کے لیے اے ایم یو
پروفیسر یوسف الزماں خان


پروفیسر یوسف الزماں خاں اے ایم یو گیمز کمیٹی کے سکریٹری مقرر

علی گڑھ، 17 دسمبر (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ سے وابستہ پروفیسر یوسف الزماں خاں کو دو سال کی مدت کے لیے اے ایم یو میں یونیورسٹی گیمز کمیٹی کا سکریٹری اور کرکٹ کلب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر خان، جو اس وقت شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے چیئرمین بھی ہیں۔ اس سے قبل سینٹر فار بایومیڈیکل انجینئرنگ کے کوآرڈینیٹر (2018 تا 2024) کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ اے ایم یو میں متعدد اہم انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں، جن میں کنٹرولر امتحانات اور اسسٹنٹ پراکٹر کے عہدے شامل ہیں۔ وہ ایک عمدہ کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل پروفیسر خان نے فیلکس اسکالر کی حیثیت سے ڈی فل کی ڈگری حاصل کی، جبکہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں ایم ای کی ڈگری انھوں نے یونیورسٹی آف روڑکی سے حاصل کی، جہاں انہیں یونیورسٹی میڈل سے بھی نوازا گیا۔ وہ میک گل یونیورسٹی، کینیڈا، یونیورسٹی آف ایسکس، برطانیہ اور مونٹریال نیورولوجیکل انسٹی ٹیوٹ میں بھی تدریس و تحقیق سے وابستہ رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande