
وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے پر پودوں کے سیلز کاؤنٹر کا افتتاح کیا
علی گڑھ، 17 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے شعبہ لینڈ اینڈ گارڈنز کے زیر اہتمام وکٹوریہ گیٹ نرسری کے فیض گیٹ پر پودوں کی فروخت کے ایک کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔ پروفیسر نعیمہ خاتون نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں اور کرہ ارض کی صحت کے لئے سبز مقامات کا ہوناضروری ہے۔ اس سیلز کاؤنٹر سے لوگ معیاری پودے حاصل کرسکیں گے۔
پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سبز بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ماحولیات دوست عادات کو فروغ ملے۔
شعبہ لینڈ اینڈ گارڈنز کے ممبر انچارج پروفیسر انور شہزاد نے کہا کہ پودوں کے سیلز کاؤنٹر کا آغاز کیمپس میں سبز اقدامات کو فروغ دینے اور پائیداری کی ثقافت کو مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے عہدیداران، عملہ کے اراکین اور طلبہ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ