
لکھنو، 16 دسمبر (ہ س)۔
ساوتھ افریقہ کے خلاف ہونے والے چوتھے ٹی -20 مقابلے سے پہلے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے لکھنو میں کچھ وقت سکون کے ساتھ گزارا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پیر کی رات فینکس پلاسویو مال پہنچے، جہاں انہوں نے رنویر سنگھ کی فلم ’دھرندھر‘ دیکھی۔
ٹیم انڈیا کے کپتان سوریہ کمار یادو، شبھمم گل اور ابھیشیک شرما سب سے پہلے مال پہنچے۔ اس کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سمیت دیگر کھلاڑی اور معاون اسٹاف بھی وہاں پہنچے۔ سبھی کھلاڑیوں نے رات 10.30 بجے کا شو دیکھا۔ یہ مال ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم کے پاس واقع ہے۔
بدھ کو ہندوستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان ٹی-20 سیریز کا چوتھا مقابلہ لکھنو کے ایکانا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ 5 میچوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم فی الحال 1-2 سے آگے چل رہی ہے۔ اس سے پہلے پیر کی شام دونوں ٹیمیں دھرم شالہ سے لکھنو پہنچی تھیں۔ اموسی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرجوش استقبال دیکھنے کو ملا۔ ہاردک پانڈیا نے ہاتھ ہلا کر مداحوں کا خیرمقدم کیا، جبکہ کپتان سوریہ کمار یادو کالے چشمے میں نظر آئے اور انہوں نے لکھنو پہنچنے پر خوشی ظاہر کی۔
شبھمن گل ریلیکس موڈ میں دکھے، وہیں سنجو سیمسن اور تلک ورما آپس میں بات چیت کرتے نظر آئے۔ دونوں ٹیموں کو سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان شہر کے ایک نامی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے پہنچنے سے پہلے ہوٹل احاطے میں ڈاگ اسکواڈ اور بم اسکواڈ کے ذریعے سخت جانچ کی گئی۔
ادھر، مقابلے کو لے کر شہر میں کرکٹ شائقین میں خاصا جوش ہے۔ ایکانا اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا کا آپشنل پریکٹس سیشن شام 5 بجے سے طے ہے۔ اسی دوران پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، جبکہ ساوتھ افریقہ کی ٹیم دوپہر 1.30 بجے پریکٹس کرے گی۔ میچ کے ٹکٹ 500 روپے سے لے کر 25 ہزار روپے تک دستیاب ہیں، جنہیں آن لائن پلیٹ فارم اور اسٹیڈیم کاونٹر سے خریدا جا سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن