
پریاگ راج، 16 دسمبر (ہ س)۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے بیرون ملک رہنے والی بہو کے ذریعہ اپنے ساس-سسر کے خلاف جہیز کے لیے ہراسانی اور مارپیٹ کا مقدمہ درج کرنے کےخلاف ساس -سسر کی درخواست پر بہو کو نوٹس جاری کیا ہے۔ہائی کورٹ نے ساس-سسر کی درخواست پر ان کی کی گرفتاری پر بھی روک لگا دی ہے۔
ساس پونم گوسوامی اور سسر کیشو دیو گوسوامی، جو پرنس نگر کالونی، بننا دیوی تھانہ، علی گڑھ کے رہائشی ہیں، نے اپنے آئی آئی ٹی کھڑگپور سے پی ایچ ڈی کئے ہوئے اپنے بیٹے کی شادی 2021 میں علی گڑھ کے ساسنی گیٹ کی رہنے والی پریا گوسوامی سے کی تھی۔ساس-سسر نے بہو کے ذریعہ کی گئی ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
درخواست گزاروں کیطرف سے وکیل نے جسٹس اجے بھنوٹ اور گریما پرساد کی عدالت کو بتایا کہ شکایت کنندہ پریا گوسوامی درخواست گزار کی بہو ہیں۔ 2021 میں ان بیٹے موہت گوسوامی کی شادی کے بعد، پریا گوسوامی اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ چلی گئی۔ اس کے بعد وہ دو دن کے لیے راجستھان گھومنے گئے اور چند مہینوں کے بعد وہ اسرائیل میں مستقل طور پر آباد ہو گئے۔ شوہر موہت گوسوامی نے بیوی کو اسرائیلی یونیورسٹی میں اچھی تعلیم دلانے کے لئے اپنے پیسے سے پی ایچ ڈی میں ایڈمیشن بھی کروایا۔ تاہم، بہو کے بیرون ملک میں پارٹی سے رات 2 بجے واپس آنے پر شوہر کے ذریعہ اعتراض کرنے پر اسے اور اس کے خاندان کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی گئی۔ پھر ہندوستان آکراس نے اپنے شوہر، ساس، سسر اور اپنے شوہر کے ایک اور دوست آئی آئی ٹی کھڑگپور کے پیوش گپتا کے خلاف علی گڑھ کے ساسنی گیٹ پولیس اسٹیشن میں جہیز کے لیے ہراساں کرنے، مارپیٹ کرنے اور بدسلوکی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ شکایت کنندہ نے خودکے ساتھ اسرائیل میں مارپیٹ کے واقعہ کا ذکر کیا اور جس دن اس نے بتایا کہ حملہ کا واقعہ علی گڑھ میں اس کے سسرال کے گھر پیش آیا، وہ اپنے شوہر کے ساتھ راجستھان کے ایک ہوٹل میں مقیم تھی۔ موہت گوسوامی کے شوہر نے فون پر اپنی ماں کو بیوی کی طرف سے دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے کے بارے میں بتایا۔ والدہ نے متعلقہ تھانے میں شکایت درج کرائی تو پولیس نے یہ کہہ کر کوئی کارروائی نہیں کی کہ یہ واقعہ امریکہ میں پیش آیا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ میاں بیوی دونوں اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔ بہو نے گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کرایا ہے اور وہ اسرائیل میں اپنے شوہر سے الگ رہ رہی ہے۔
شادی کے بعد سے دونوں درخواست گزاروں سے الگ الگ بیرون ملک مقیم ہیں۔ اس معاملے میں ہم سے کوئی جرم نہیں ہوا ہے۔ ہائی کورٹ نے بیوی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے چار ہفتوں میں جواب طلب کیا اور درخواست گزاروں کی گرفتاری پر روک لگا دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد