بنگلہ دیشی بحریہ سےٹکرکے بعد بھارتی ٹرالر ڈوبا ، 16 میں سے 11 ماہی گیر محفوظ، 5 تاحال لاپتہ
جنوبی 24 پرگنہ، 16 دسمبر (ہ س)۔ بنگلہ دیشی بحریہ کے جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوبنے والے ہندوستانی ٹرالر میں سوار 16 میں سے 11 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ پانچ ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ سنیچر کو سندربن ماہی گیر ایسوسی ایشن کے
بنگلہ دیشی بحریہ سےٹکرکے بعد بھارتی ٹرالر ڈوبا ، 16 میں سے 11 ماہی گیر محفوظ، 5 تاحال لاپتہ


جنوبی 24 پرگنہ، 16 دسمبر (ہ س)۔

بنگلہ دیشی بحریہ کے جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوبنے والے ہندوستانی ٹرالر میں سوار 16 میں سے 11 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ پانچ ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

سنیچر کو سندربن ماہی گیر ایسوسی ایشن کے سکریٹری ستی ناتھ پاترا نے الزام لگایا کہ بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کا جہاز اپنی لائٹس بند ہونے کے باعث تیز رفتاری سے ٹرالر سے ٹکرا گیا اور حادثے کے بعد کوئی بچاو¿ آپریشن کیے بغیر بنگلہ دیشی پانیوں میں واپس چلا گیا۔

لاپتہ راکھل داس کی بیٹی روتی پودار نے کہا، میں نے آخری بار اپنے والد سے ہفتہ کو بات کی تھی۔ مجھے اس کے بعد ہی حادثے کے بارے میں معلوم ہوا۔ اگرچہ 11 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے، لیکن میرے والد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ہم بہت پریشان ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کی صبح بنگلہ دیشی بحریہ کا ایک جہاز ہندوستانی سمندری حدود میں داخل ہوا اور کاک دویپ سے ماہی گیروں کو لے جانے والے ایک ٹرالر سے ٹکرایا۔ جہاز میں کل 16 ماہی گیر سوار تھے۔ ٹکر سے ٹرالر ڈوب گیا۔ ماہی گیر اپنی جان بچانے کے لیے سمندر میں تیر رہے تھے۔ بالآخر 11 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔

منگل کی صبح ان 11 کو جنوبی 24 پرگنہ کے نامخانہ کے نارائن پور گھاٹ لایا گیا۔ انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تاہم اس واقعے میں پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے منگل کو بھی گہرے سمندر میں تلاش جاری رکھی۔ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے بھارتی سمندری حدود کے وسیع علاقے میں تلاش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande