وقارآباد گرام پنچایت انتخابات: 175 میں سے 6 مسلم امیدوار سرپنچ منتخب
حیدرآباد ، 16 دسمبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے، جن میں ضلع کی 175 گرام پنچایتوں میں عوام نے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ ان انتخابات کے نتائج کے مطابق 6 مسلم امیدوارسرپنچ کے ع
وقارآباد  گرام پنچایت انتخابات: 175 میں سے 6 مسلم امیدوار سرپنچ منتخب


حیدرآباد ، 16 دسمبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے، جن میں ضلع کی 175 گرام پنچایتوں میں عوام نے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ ان انتخابات کے نتائج کے مطابق 6 مسلم امیدوارسرپنچ کے عہدوں پر کامیاب قرار پائے،

منتخب ہونے والوں میں سرپن پلی گرام پنچایت سے شاہدہ بیگم، چٹم پلی سے اعجازاورایراویلی سے ربانی شامل ہیں، یہ تینوں کانگریس کے تائیدی امیدوار تھے۔ اس کے علاوہ مادواپور گرام پنچایت سے گورے میاں آزاد امیدوار کی حیثیت سے پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے تھے

۔کریم پور گرام پنچایت سے شبانہ ساجد نے بی آرایس کی تائید کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جبکہ جننارام گرام پنچایت سے شیخ حسین آزاد امیدوار کی حیثیت سے سرپنچ منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ وقارآباد ضلع میں پہلے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات میں حلقہ اسمبلی تانڈور سے تین مسلم امیدواروں نے سرپنچ کے عہدے پرکامیابی حاصل کی تھی جس میں دلچسپ بات یہ تھی کہ کامیاب ہونے والے دونوں امیدوار آپس میں ماموں اوربھانجے ہیں۔ پدیمول منڈل کے گٹلاپلی گرام پنچایت سے کانگریس پارٹی کے تائیدی امیدوارعبد السلام سرپنچ کے عہدے پرکامیابی حاصل کی،جبکہ بشیرآباد منڈل کے گڑگا کلاں گرام پنچایت سے بی آرایس کے تائیدی امیدوارمحمد صابرسرپنچ منتخب ہوئے۔اس کے علاوہ پد یمول منڈل کے کونڈا پورسے کانگریس کی تائید سے خاتون امیدواربی بی انیس سرپنچ کے طورپرکامیابی حاصل کی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande