
حیدرآباد ، 16 دسمبر (ہ س)۔حیدرآباد کے پی وی این آرایکسپریس وے پرآج صبح ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو سے زیادہ کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ پلرنمبر112 پرپیش آیا۔ گاڑیاں مبینہ طورپرتیزرفتاری سے چل رہی تھیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،لیکن ایک کار کو اس کے اگلے حصے کوبڑا نقصان پہنچا، گڈی ملکاپورپولیس نے کہاکہ اس حادثہ سےٹریفک میں ہلکا ساخلل واقع ہوا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق