وجے دیوس پر ’بارڈر 2‘ کا دمدار ٹیزر جاری
سنی دیول کی گونجتی ہوئی آواز نے جوش بڑھا دیا۔ وجے دیوس کے خاص موقع پر 2026 کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ’بارڈر 2‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ ٹیزر مختصر ہے، لیکن اس میں حب الوطنی، جذبہ اور قربانی کی جھلک اتنی زور دار ہے کہ اس پر رونگ
وجے دیوس پر ’بارڈر 2‘ کا دمدار ٹیزر جاری


سنی دیول کی گونجتی ہوئی آواز نے جوش بڑھا دیا۔ وجے دیوس کے خاص موقع پر 2026 کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ’بارڈر 2‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ ٹیزر مختصر ہے، لیکن اس میں حب الوطنی، جذبہ اور قربانی کی جھلک اتنی زور دار ہے کہ اس پر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ایک بار پھر سنی دیول بھارت ماتا کے سپوت بن کر لوٹ آئے ہیں اور اپنی دمدار آواز سے دشمنوں کو خبردار کرتے نظر آتے ہیں۔ٹیزر میں سنی دیول کے علاوہ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اور آہان شیٹی بھی دشمنوں مورچہ لیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فلم میں کئی طاقتور کردار نظر آئیں گے۔ٹیزر کا آغاز گولیوں کی آواز سے ہوتا ہے اور پس منظر میں سنی دیول کی آواز گونجتی ہے، ’آپ جہاں بھی داخل ہونے کی کوشش کریں گے، آسمان، زمین یا سمندر سے، آپ کو ایک ہندوستانی فوجی اپنے سامنے کھڑا ملے گا۔“ اس اکیلے ڈائیلاگ نے سامعین کے جوش میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔’بارڈر 2‘ 23 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ’بارڈر 2‘ کو انوراگ سنگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ حب الوطنی پر مبنی یہ فلم 23 جنوری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ٹیزر کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کے لیے شائقین کا جوش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande