
صدر جمہوریہ مرمو کا 17 تا 21 دسمبر راشٹرپتی نیلائم میں قیامحیدرآباد، 16 دسمبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرموجنوبی ہند میں سرمائی قیام کے تحت 17 تا 21 دسمبرحیدرآباد کے راشٹرپتی نیلائم میں قیام کریں گی۔ حکومت نے صدرجمہوریہ کے دورہ کے ضمن میں تمام ترانتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ حکومت سے وزیر پنچایت راج ڈی انوسویاکومنسٹران ویٹنگ مقررکیا گیا جو صدرجمہوریہ کی تمام مصروفیات کی نگرانکار ہوں گی۔ چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت دی۔ راشٹرپتی نیلائم اور اطراف علاقوں میں صحت و صفائی اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ راشٹرپتی نیلائم کو خصوصی روشنیوں سے منورکیا جارہا ہے تاکہ صدر جمہوریہ کے قیام کے دوران راشٹرپتی نیلائم توجہ کا مرکز رہے۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ صدر جمہوریہ کے دورہ کے انتظامات کریں۔ سیکوریٹی انتظامات کے علاوہ ٹریفک کے بآسانی بہاؤ کو یقینی بنانے اور راشٹرپتی نیلائم میں فائر سیفٹی آلات نصب کئے جائیں گے ۔ فائرڈپارٹمنٹ کی جانب سے فائر ٹنڈرس راشٹرپتی نیلائم میں متعین کئے جائیں گے۔ صدرجمہوریہ کے قیام تک راشٹرپتی نیلائم میں صحت و صفائی کے کاموں اورکچرے کی نکاسی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ محکمہ عمارات و شوارع کو ہدایت دی گئی کہ وہ جی ایچ ایم سی اور پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ اشتراک میں اقدامات کریں۔ سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ جہاں ضرورت ہورکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی تاکہ عام افراد کے راشٹرپتی بھون میں داخلہ کوروکا جاسکے۔ محکمہ بجلی کوموثرفراہمی کی ہدایت دی گئی ہے۔ بلا وقفہ سپلائی کویقینی بنانے خصوصی تدابیر اختیارکی جائیں گی۔ چیف سکریٹری کے اجلاس میں ڈائرکٹرجنرل پولیس شیودھرریڈی ،اسپیشل چیف سکریٹری عمارات و شوارع وکاس راج ،اسپیشل چیف سکریٹری ہوم سی وی آنند ، کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجناراوردیگرعہدیدار شریک تھے۔ بتایا گیا کہ صدر جمہوریہ اپنے قیام کے دوران مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تقاریب میں حصہ لیں گی۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق