جدید تعلیم کو اخلاقیات کے ساتھ جوڑنا ضروری ہے: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو
نئی دہلی، 16 دسمبر (ہ س)۔ صدر دروپدی مرمو نے منگل کو کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے جدید تعلیم کو اخلاقیات کے ساتھ جوڑنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ باتیں کرناٹک کے مانڈیا ضلع کے مالولی میں آدی جگدگرو شری شیوارتریشورا شیویوگی مہاسوامی جی کے 1066ویں یو
Presd. KAK- Murmu


نئی دہلی، 16 دسمبر (ہ س)۔ صدر دروپدی مرمو نے منگل کو کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے جدید تعلیم کو اخلاقیات کے ساتھ جوڑنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ باتیں کرناٹک کے مانڈیا ضلع کے مالولی میں آدی جگدگرو شری شیوارتریشورا شیویوگی مہاسوامی جی کے 1066ویں یوم پیدائش کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا،’’وکست بھارت کے لئے تعلیم، اخلاقیات، اختراع، ذمہ داری، ترقی، شمولیت اور ہمدردی کا ایک مربوط راستہ اپنانا ہوگا۔‘‘ صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ ' وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کئی شعبوں میں انضمامضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید تعلیم کو اخلاقی علم کے ساتھ جوڑنا ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

صدر جمہوریہ نے ستور مٹھ جیسے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قومی کوشش میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایسے مٹھ اور ادارے روحانی رہنمائی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور سماجی خدمت کے ذریعے قوم کی تعمیر میں اپنا تعاون سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande