
کارگل میں دریا کے کنارے سے پرانا ہینڈ گرنیڈ برآمد
جموں، 16 دسمبر (ہ س)۔
ضلع کرگل کے دراس علاقے کے گاؤں پندرراس میں منگل کے روزدریا کے کنارے ایک پرانا ہینڈ بم برآمد ہوا۔حکام کے مطابق یہ دستی بم اسی مقام سے ملا جہاں ایک روز قبل ایک آئل ٹینکر الٹ گیا تھا۔ مشتبہ شے نظر آتے ہی متعلقہ پولیس یونٹ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے فوج کو آگاہ کیا، جس کے بعد فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد دستی بم کو وہیں محفوظ اور کنٹرولڈ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا، جس سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو ٹال دیا گیا۔کارروائی کے دوران کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کے مطابق علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا ہے اور یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ دستی بم وہاں کیسے پہنچا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر