
سرینگر، 16 دسمبر (ہ س):۔ کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے منگل کو دہشت گردی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے، یہ بات عہدیداروں نے بتائی۔تفصیلات کے مطابق، وادی کے سات اضلاع میں 12 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 03/2023 میں تلاشی کے وارنٹ حاصل کیے گئے،جو کیس آئی پی سی کی دفعہ 153-A اور 505 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں سے متعلق ہے، جس میں دہشت گردوں کو بھرتی کرنے کے ارادے سے دہشت گردی کی آن لائن تعریف بھی شامل ہے۔اس دوران یہ چھاپے شمالی وسطی اور جنوبی کشمیر کے کئ اضلاع میں مارے گئے ہیں۔جس کے دوران ذرائع کے مطابق کئ اہم دستاویزات موبائل فون اور لیپ ٹاپ سی آئی کے نے اپنے قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir