ایم پی کے سنگرولی میں یو پی سے مزدوروں کو لے کر آ رہی پک اپ پلٹی، 4 ہلاک، 3 زخمی
سنگرولی، 16 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں چترنگی تحصیل علاقے میں جھرکٹا پہاڑ سڑک پر پیر کی رات ایک بجے اتر پردیش سے مزدوروں کو ان کے گھر چھوڑنے آ رہی ایک پک اپ گاڑی موڑ پر بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 4 مزدوروں کی موقع پر ہی
حادثے کی علامتی تصویر


سنگرولی، 16 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں چترنگی تحصیل علاقے میں جھرکٹا پہاڑ سڑک پر پیر کی رات ایک بجے اتر پردیش سے مزدوروں کو ان کے گھر چھوڑنے آ رہی ایک پک اپ گاڑی موڑ پر بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 3 دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہاسپٹل پہنچایا۔ پولیس نے مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق، سنگرولی ضلع کے نوڈیہوا پولیس چوکی علاقے کے گرام بگڈیوا کے رہائشی مزدور پیر کی رات پک اپ گاڑی سے سرحدی سون بھدر ضلع سے اپنے گاوں آ رہے تھے۔ اسی دوران جھرکٹا پہاڑی کے موڑ پر پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چترنگی بھجوایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

نوڈیہوا چوکی انچارج منوج سنگھ چوہان نے بتایا کہ حادثے میں 4 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت شیلو (32)، امرپال بیگا (36)، لال کمار (35) اور سورج لال بیگا (31) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں حادثے میں 3 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سنتوش کمار، امریش کمار پٹیل اور ننہکو کیوٹ شامل ہیں۔ تینوں کو شدید حالت میں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ رات میں گھنا کہرا تھا اور ویزیبلٹی بے حد کم تھی، جس کی وجہ سے حادثہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande