
نامکمل مکانات کا معائنہ کرنے پہنچیں میئر سے مستفیدین نے ناراضگی ظاہر کی
بھوپال، 16 دسمبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں میونسپل کارپوریشن کے نامکمل ہاوسنگ فار آل پروجیکٹ کو لے کر اب لوگوں کا غصہ پھوٹنے لگا ہے۔ منگل کو 12 نمبر ملٹی پروجیکٹ کا معائنہ کرنے پہنچی میئر مالتی رائے کو بھی لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پر میئر نے کہا کہ یہ ریرا کی وجہ سے لیٹ ہوا ہے۔
بھوپال میئر مالتی رائے پردھان منتری آواس یوجنا (وزیر اعظم رہائشی منصوبے) کے تحت 12 نمبر رہائشی پروجیکٹ کے کاموں کا معائنہ کرنے پہنچی تھیں۔ ایک مستفید نے تو راستہ روکتے ہوئے پوچھا کہ مکان کب تک دیں گے؟ میں جنوری تک رکا ہوں۔ میئر رائے نے بھی بات کر کے سمجھایا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ 8 سال بعد بھی مکان نہیں مل پایا ہے۔
میئر رائے نے بتایا، 12 نمبر ملٹی میں جن لوگوں نے گھر کی بکنگ کرائی تھی، انہوں نے بہت دنوں سے پیسہ جمع کر رکھا ہے، لیکن ریرا کی اجازت نہیں ملی تھی۔ اس وجہ سے لیٹ ہو گئے۔ اب ریرا کی اجازت مل گئی ہے۔ اس لیے کام تیزی سے کر رہے ہیں۔ اگلے سال مئی تک سبھی مکان لوگوں کو دے دیں گے۔
پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر سبھی مکانات کے تعمیراتی کاموں کو مئی 2026 تک مکمل کرنے اور ایم آئی جی مکانات کے 01 بلاک کا کام جنوری 2026 تک مکمل کر کے مستفیدین کو قبضہ سونپنے کی ہدایت دی۔ معائنے کے دوران میئر کونسل کی رکن چھایا ٹھاکر، زون صدر بابو لال یادو، نگم کے افسران موجود تھے۔
میئر مالتی رائے نے منگل کو 12 نمبر رہائشی پروجیکٹ سائٹ پر پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت زیر تعمیر مکانات کا معائنہ کیا اور پروجیکٹ کے سبھی پر ادھورے پڑے کاموں کے تعلق سے جانکاری حاصل کی ساتھ ہی نقشوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ میئر رائے نے مختلف زمروں کے رہائشی سیلوں کی تازہ ترین جانکاری بھی حاصل کی۔
میئر محترمہ رائے نے تعمیراتی کاموں کو تیز رفتار سے یقینی بناتے ہوئے سبھی زمروں کے مکانات کے کام آئندہ مئی 2026 تک مکمل کرنے اور ایم آئی جی مکانات کے 01 بلاک کا کام جنوری 2026 تک مکمل کر کے مستفیدین کو قبضہ سونپنے کی ہدایت دی۔ میئر محترمہ رائے نے پروجیکٹ سائٹ پر سڑکوں کی تعمیر اور ضرورت کے مطابق اسپیڈ بریکر بنانے، واٹر سپلائی کے نظام سے متعلق کاموں کو بھی منظم طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
جانکاری کے لیے بتا دیں کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت راجدھانی بھوپال کے 12 نمبر اسٹاپ رہائشی پروجیکٹ میں 216 ایم آئی جی، 576 ایل آئی جی اور 432 ای ڈبلیو ایس مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں اس طرح اس پروجیکٹ میں کل 1224 مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن