مہایوتی میں ووٹ تقسیم کی سیاست: کانگریس
ممبئی ، 16 دسمبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کانگریس کے سینئر رہنما وجے وڈیٹیوار نے الزام لگایا ہے کہ حکمراں مہایوتی اتحاد مقامی بلدیاتی انتخابات سے قبل ایک منظم سیاسی منصوبے کے تحت اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پا
MAHAPOLITICS CONGRESS MAHAYUTI


ممبئی

، 16 دسمبر(ہ س)۔

مہاراشٹر

کانگریس کے سینئر رہنما وجے وڈیٹیوار نے الزام لگایا ہے کہ حکمراں مہایوتی اتحاد

مقامی بلدیاتی انتخابات سے قبل ایک منظم سیاسی منصوبے کے تحت اجیت پوار کی قیادت

والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو انتخابی اتحاد سے باہر رکھ رہا ہے، تاکہ سیکولر

ووٹوں میں تقسیم پیدا کی جا سکے۔ بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونے والے ہیں۔ صحافیوں

سے گفتگو میں وڈیٹیوار نے کہا کہ بی جے پی اور ایکناتھ شندے کی شیو سینا مل کر

انتخابات لڑنے جا رہی ہیں، جبکہ این سی پی کو تنہا میدان میں اتارا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں شراکت کے وقت اجیت پوار کو قبول کیا جاتا ہے، لیکن الیکشن

کے دوران ان کی پارٹی کو الگ کر کے کانگریس کے ووٹ بینک کو کمزور کرنے کی کوشش کی

جاتی ہے، جس سے بی جے پی کو فائدہ پہنچتا ہے۔

انہوں

نے بی جے پی پر دوہری پالیسی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حسن مشرف کو

کابینہ میں شامل کیا گیا، لیکن انتخابات کے وقت نواب ملک کے نام پر تنازع کھڑا کر

کے بی جے پی اور شیو سینا اتحاد کو اجیت پوار کی این سی پی سے دور رکھا گیا۔ وڈیٹیوار

کے یہ بیانات ممبئی بی جے پی کے صدر امیت ساتم کے اس موقف کے بعد سامنے آئے، جس میں

انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی اور شیو سینا ممبئی میں اجیت پوار گروپ کے ساتھ

اتحاد نہیں کریں گی۔ وڈیٹیوار

کے مطابق بی جے پی ہندوتوا کے ایجنڈے کے ذریعے شیو سینا کو اپنے ساتھ رکھتی ہے اور

این سی پی کو الگ لڑا کر ووٹوں کی تقسیم کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا

کہ بی جے پی انتخابات جیتنے کے لیے مذہبی بنیادوں پر پولرائزیشن کو ہوا دیتی ہے،

اسی لیے ہر انتخابی مرحلے میں اس طرح کے تنازعات ابھرتے ہیں۔

کانگریس

رہنما نے او بی سی ریزرویشن کے حوالے سے حکومت کے دعوؤں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے

کہا کہ اگر عدالت نے دوبارہ مداخلت کی اور او بی سی نشستیں منسوخ ہو گئیں تو اس کے

نتائج سنگین ہوں گے۔ انہوں نے پوچھا کہ ایسی صورت میں ذمہ داری کس پر عائد ہوگی۔

اپوزیشن

کی انتخابی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے وڈیٹیوار نے کہا کہ بی جے پی کو فائدہ

پہنچنے سے روکنے کے لیے ووٹوں کی تقسیم کو روکنا اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے واضح

کیا کہ مہا یوکاس اگھاڑی میں اتحاد سے متعلق فیصلے زمینی سیاسی حالات کے مطابق

مقامی قیادت کرے گی۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande