
تھانے میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سخت نگرانی، ایک دن میں 1404 پوسٹرز اور بینرز ہٹائے گئے
تھانے
، 16 دسمبر(ہ س)۔ تھانے
میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے لیے جیسے ہی مثالی ضابطۂ اخلاق نافذ ہوا،
شہر میں غیر قانونی اشتہارات کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ میونسپل
کارپوریشن کے انسداد تجاوزات محکمہ نے 15 دسمبر 2025 کو دوپہر 4 بجے کے بعد سے 16
دسمبر 2025 تک مجموعی طور پر 1404 غیر مجاز پوسٹرز اور بینرز شہر کے مختلف حصوں سے
ہٹا دیے ہیں۔
15
جنوری 2026 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر انتخابی ضابطۂ اخلاق پر سختی
سے عمل کرایا جا رہا ہے۔ انتخابی شعبہ کے ڈپٹی کمشنر شری اُمیش بیراری کی ہدایت
پر، اسسٹنٹ کمشنر سوپان بھائی ک کی رہنمائی میں، تھانے میونسپل حدود کی تمام 9
پربھاگ کمیٹیوں میں مقرر افسران کے ذریعے یہ مہم چلائی گئی۔
کارروائی
کے دوران غیر قانونی بینرز، سالگرہ کی مبارک باد والے ہورڈنگز، دیواری پوسٹرز اور
دیگر اشتہاری مواد کو ہٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ عوامی نمائندوں کے ناموں پر مشتمل
ترقیاتی کاموں کی کتبوں کو ضابطۂ اخلاق کے تحت عارضی طور پر ڈھانپنے کی کارروائی
بھی عمل میں لائی گئی۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے