حجاب ہٹانا مذہبی آزادی پر حملہ، ابو اعظمی نےکی سخت مذمت
۔ نتیش کمار کا رویہ افسوس ناک، مسلم برادری کے جذبات مجروح کرنے والا عمل ممبئی ، 16 دسمبر(ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر صدر ابو اعظمی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ایک حالیہ عمل کو مسلم برادری کے جذبات مجروح
MAHA RELIGION AZMION NITISH


۔ نتیش

کمار کا رویہ افسوس ناک، مسلم برادری کے جذبات مجروح کرنے والا عمل

ممبئی

، 16 دسمبر(ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر صدر ابو اعظمی نے

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ایک حالیہ عمل کو مسلم برادری کے جذبات مجروح

کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری تقریب میں مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب

زبردستی ہٹانا سنگین غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اس عمل پر کھلے عام

معافی مانگنی چاہیے۔

ابو

اعظمی نے کہا کہ وائرل ویڈیو دیکھ کر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ان کے مطابق ایک

تجربہ کار سیاسی رہنما سے اس طرح کے غیر حساس رویے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ انہوں

نے کہا کہ کسی بھی خاتون کے لباس یا مذہبی شناخت میں مداخلت اس کی توہین کے مترادف

ہے۔

انہوں

نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا کسی بھی مسلمان خاتون کا ذاتی اور آئینی حق

ہے۔ زبردستی حجاب ہٹانا نہ صرف خواتین کے وقار کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ مسلم سماج

میں یہ احساس پیدا کرتا ہے کہ ان کی مذہبی شناخت کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔

ابو

اعظمی نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نہ صرف متاثرہ خاتون سے معافی مانگیں

بلکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ انہوں

نے کہا کہ جب تک خاتون خود معافی قبول نہ کرے، اس معاملے کو ختم نہیں سمجھا جانا

چاہیے اور عوام کو بھی اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

یہ

واقعہ پیر کے روز پٹنہ میں وزیر اعلیٰ کے دفتر میں منعقد ایک پروگرام کے دوران پیش

آیا، جہاں 1,283 آیوش ڈاکٹروں کو تقرری نامے دیے جا رہے تھے۔ ان ڈاکٹروں میں آیوروید،

ہومیوپیتھی اور یونانی طریقۂ علاج سے وابستہ معالجین شامل تھے۔

وائرل ویڈیو

میں دکھایا گیا ہے کہ نسرَت پروین نامی خاتون ڈاکٹر تقرری نامہ لینے کے لیے آگے

بڑھیں تو وزیر اعلیٰ نے ان کے حجاب پر سوال کیا اور پھر اچانک اسے نیچے کر دیا، جس

پر خاتون حیرت زدہ دکھائی دیں۔

اس

واقعے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا

ہے، جبکہ نتیش کمار سے جوابدہی اور معافی کے مطالبات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande