
ممبئی
، 16 دسمبر (ہ س) برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے
سلسلے میں بی جے پی کی قیادت والا مہایوتی اتحاد اندرونی اختلافات سے دوچار ہے۔
227 نشستوں والی بی ایم سی میں بی جے پی 150 سے زائد نشستوں پر انتخاب لڑنے کی تیاری
کر رہی ہے، تاہم ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر
تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع
کے مطابق بی جے پی شندے سینا کو 70 سے 80 نشستیں دینے پر آمادہ ہے، جبکہ شنڈے دھڑے
نے 125 نشستوں کا مطالبہ کیا ہے، جس کی بنیاد اس کے موجودہ اور سابق کارپوریٹروں کی
تعداد بتائی جا رہی ہے۔ شندے سینا کا دعویٰ ہے کہ ادھو اور راج ٹھاکرے کے اتحاد کے
مقابلے میں شندے فیکٹر مراٹھی ووٹروں میں زیادہ مؤثر ہو سکتا ہے، مگر بی جے پی اس
دلیل سے پوری طرح متفق نہیں۔
منگل کو
دادر میں بی جے پی دفتر میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان اجلاس ہوا، جس میں
سیٹوں کی تقسیم پر غور کیا گیا، تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ بی جے پی
رہنماؤں کے مطابق اتحاد کا ہدف 150 سے زائد کارپوریٹر منتخب کروانا ہے اور سیٹ شیئرنگ
پر مزید بات چیت جاری رہے گی۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے