مہاراشٹر کے وزیرِ کھیل منیک راو کوکاٹے کو دو سال قید برقرار، ضلع سیشن عدالت نے اپیل مسترد کر دی
ناسک ، 16 دسمبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیرِ کھیل منیک راو کوکاٹے کو سرکاری کوٹہ کے دس فیصد فلیٹس سے متعلق خردبرد کے معاملے میں بڑا قانونی جھٹکا لگا ہے، جہاں ضلع سیشن عدالت نے فرسٹ کلاس عدالت کی جانب سے سنائی گئی دو سال قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔
MAHA LAW KOKATE SENTENCE UPHELD


ناسک ، 16 دسمبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیرِ کھیل منیک راو کوکاٹے کو سرکاری کوٹہ کے دس فیصد فلیٹس سے متعلق خردبرد کے معاملے میں بڑا قانونی جھٹکا لگا ہے، جہاں ضلع سیشن عدالت نے فرسٹ کلاس عدالت کی جانب سے سنائی گئی دو سال قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔منیک راو کوکاٹے نے اس سزا کے خلاف ضلع سیشن عدالت میں اپیل کی تھی۔ تاہم، مقدمے میں دونوں جانب کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے منگل کو فیصلہ سناتے ہوئے اپیل کو مسترد کر دیا اور سابقہ سزا کو برقرار رکھا۔ضلع سیشن جج پی ایم بدر نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ فرسٹ کلاس عدالت کی جانب سے سنائی گئی دو سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا میں کوئی قانونی خامی نہیں پائی گئی، اس لیے سزا برقرار رکھی جاتی ہے۔ اس فیصلے کے بعد منیک راو کوکاٹے کی گرفتاری کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اب انہیں اس معاملے میں مزید قانونی راحت کے لیے ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست دائر کرنا ہوگی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande