
جلگاؤں، 16 دسمبر(ہ س)۔
جلگاؤں
ضلع کے چالسگاؤں تعلقہ میں لاپتہ 9 سالہ بچی کی لاش منگل کی صبح ایک کنویں سے ملنے
کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ کنواں ترواڈے شِوارا میں گنیش گاروڈ کے کھیت میں
واقع ہے، جہاں سے نعش برآمد کی گئی۔
پولیس
نے مہلوکہ کی شناخت دھن شری اُمیش شندے (9) ساکن ترواڈے گاؤں کے طور پر کی ہے۔ دھن
شری 12 دسمبر سے لاپتہ تھی، جس کے بعد اس کی تلاش کے لیے پولیس نے وسیع پیمانے پر
کارروائی شروع کی تھی۔ جلگاؤں
لوکل کرائم برانچ سمیت پولیس کی دس ٹیمیں گزشتہ پانچ دنوں سے ترواڈے گاؤں اور قریبی
علاقوں میں بچی کی تلاش کر رہی تھیں۔ تلاش کے دوران ڈرون کی مدد بھی لی گئی، لیکن
منگل کی صبح اس کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی۔
پولیس
ذرائع کے مطابق دھن شری نے اسکول میں اپنی ٹیچر کے پرس سے پیسے نکالے تھے، جس پر ٹیچر
نے اس سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں اپنے والد کو اسکول لے کر آئے۔ اسی خوف کے
باعث بچی 12 دسمبر کو اسکول کے بعد گھر واپس نہیں گئی، جس کے بعد اس کی گمشدگی کی
شکایت درج کرائی گئی تھی۔ تحقیقات
کے دوران پولیس کو بچی کا اسکول بیگ اسی کھیت میں ملا، جو اس کنویں سے تقریباً 100
میٹر دور واقع ہے جہاں سے نعش ملی۔ اگرچہ
ابتدائی طور پر خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس نے کہا ہے کہ
معاملے کی مکمل اور سنجیدہ تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی اصل وجہ سامنے لائی جا
سکے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے